حلب میں باغیوں کی کی جانب سے زہریلی گیس سے حملہ ،درجنوں افراد متاثر
حلب(اے این این)شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حلب میں باغیوں کی جانب سے زہریلی گیس کے حملوں سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شامی حکام کے مطابق کم ازکم 50 افراد کو سانس لینے میں مشکلات کی علامات کے ساتھ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کے حامل شیل باغیوں کی جانب سے داغے گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی سیریئن آبرویٹری نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم باغی گروہوں نے ان دعوں کو مسترد کیا ہے۔