امریکی عدالت میں لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں ایک عدالت میں بچی کے قتل کے کیس میں خاتون کو سزا ملنے کے بعد دونوں فریقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بچی کے قتل کے کیس میں خاتون کو سزا ملنے کے بعد دو گروپس نے عدالت کو ہی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا۔امریکی شہر ملواکی کی عدالت میں 7ماہ کی بچی کے قتل کے کیس میں خاتون کو 3سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد عدالت میں دونوں فریقین لڑ پڑے۔اس دوران 50افراد ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں،تھپڑوں اور لاتوں کی برسات کردی۔
بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔