کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی
کیلی فورنیا (آئی این پی ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی ، آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کے علاقے میں لگنے والی آگ سے 87 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
8 نومبر کو لگنے والی آگ پر 98 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔