سیاسی پناہ کے متلاشی میکسیکو کی سرحد پر ہی رکیں، ٹرمپ
واشنگٹن(اے این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کے متلاشی افراد میکسیکو ہی میں رکیں۔ ٹرمپ کے مطابق ہر تارک وطن کی درخواست کو امریکی عدالتیں علیحدہ علیحدہ دیکھیں گی۔ دوسری جانب میکسیکو کے آئندہ کے وزیرداخلہ اولگا سانچیز کوردیرو نے کہا کہ میکسیکو کی مستقبل کی حکومت اور امریکا کے درمیان اس موضوع پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس موضوع پر امریکا کے ساتھ ابھی تک صرف بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے سیاسی پناہ کے درخواست گزروں کے لیے میکسیکو کو تیسرے محفوظ ملک کا درج دینے سے متعلق خبروں کو بھی رد کیا۔