آئی ایم ایف کے پروگرام کامتبادل پلان ہونا چاہیے ،وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت ،اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

آئی ایم ایف کے پروگرام کامتبادل پلان ہونا چاہیے ،وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ...
آئی ایم ایف کے پروگرام کامتبادل پلان ہونا چاہیے ،وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت ،اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کا متبادل پلان ہونا چاہیے ،دونوں پلان دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے لیے 5ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمرنے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بریفنگ دی جس پر شرکا کی اکثریت نے آئی ایم ایف کی شرائط کی مخالفت کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں ،آئی ایم ایف پروگرام لینے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں ۔اس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو پلان بی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا متبادل پلان ہونا چاہیے ،دونوں پلان سامنے رکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے ۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے بتا یا کہ آئی ایم یف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد فیصلہ کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون اہم ہے ،ہمیں سخت اقتصادی فیصلے کرنا پڑیں گے ،معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات نا گزیر ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...