بڑھتی آبادی ، مسائل کنٹرول کرنے کیلئے لاہور کی 9تحصیلیں بنانے کا فارمولا پیش

بڑھتی آبادی ، مسائل کنٹرول کرنے کیلئے لاہور کی 9تحصیلیں بنانے کا فارمولا پیش

  



لاہور(سٹی رپورٹر) بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے لاہور کو نو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے پانچ کی بجائے نو تحصیلیں بنانے کا فارمولا پیش کردیا۔ سٹی ،کینٹ ،شالیمار،رائے ونڈاورماڈل ٹاؤن تحصیل ہے جبکہ چار مزید تحصیلیں چوہنگ،نشتر،شاہدرہاورواہگہ بنائی جائیں گی اس حوالے سے کمشنر لاہور کے حکم پرضلعی انتظامیہ کو شہرکو تقسیم کرکے رپورٹ دیدی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہر تحصیل کو تین قانون گوئی میں تقسیم کیا ہے۔شہر کا ٹوٹل رقبہ چار لاکھ31 ہزار181 ایکٹرز ہے۔ چوہنگ بڑی تحصیل ہوگی جس کا رقبہ 82 ہزار430 ایکٹر ہوگا۔شاہدرہ17595 ایکٹرزکے ساتھ سب سے چھوٹی تحصیل ہوگی۔لاہور شہر کو تقسیم کرنے کیلئے کمشنرلاہور بطور کنویئنر کام کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...