مےئر کا شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ کا دورہ ،تجاوزات ختم کرنے کاحکم

مےئر کا شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ کا دورہ ،تجاوزات ختم کرنے کاحکم

  



لاہور (جنرل رپورٹر)مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا۔ میونسپل آفیسر (ریگولیشن ) زبیر احمد وٹو بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ مےئر لاہور نے سرکلر روڈ پر بلدیہ عظمیٰ کی ملکیتی اراضی پر قائم تجاوزات ختم کرکے فوری طو پراُس پر چاردیواری کرنے کاحکم دیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کیمپ قائم کرکے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تجاوزات کے خاتمے کو جلداز جلد ممکن بنایا جائے۔ مزیدبرآں مےئر لاہور کی ہدایت پر میونسپل آفیسر(ریگولیشن) کی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل، سرکلر روڈ سے تجاوزات کا سامان 4ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری ر ہیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1