واہ رے تبدیلی، ،ہنگائی کے آفٹرشاکس سے شہری چکراگئے

واہ رے تبدیلی، ،ہنگائی کے آفٹرشاکس سے شہری چکراگئے

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) کیا پکائیں کیا کھائیں، تبدیلی سرکارنے غریب کی دال روٹی بھی مشکل بنا دی۔اتوار بازار وں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مہنگائی کے آفٹرشاکس سے شہری چکرا کر رہ گئے۔لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، سیب بھی ایک سو بیس سے براہ راست دوسو دس روپے فی کلو ہوگیا، لہسن ادرک لیموں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، انگور بھی کھٹے ہیں ، پہنچ سے باہر ہوگئے۔لاہور کے اتوار بازاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، بازاروں میں انگور کی قیمت بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کلو اضافے سے شہری پریشان ہو گئے۔ایک ہفتہ پہلے 20 روپے بکنے والا ٹماٹر 35روپے کلو ہو گیا، لہسن 20 روپے کے اضافے سے 60 روپے جبکہ لیموں دیسی 15 روپے کے اضافے سے240روپے کلو ہوگیا۔کریلے 15 روپے کے اضافے سے40، جبکہ ادرک 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔پھلوں میں سیب 120 سے 210 روپے کلو، انار190 روپے ، انگور 130 سے 200 روپے کلو جبکہ کیلے45 سے 70 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔شادمان اتوار بازار میں پھلوں کے ریٹس مسمی 80روپے، فروٹر فی درجن70 ، مالٹا شکر 70، گرے فروٹ فی عدد 10، سنگاڑے 48، بڑا گوشت 350روپے، مٹر50، بیگن 35، سبز پیاز پاؤ 40، بیگن 35، آلو نیا اول 30، پیاز اول 20روپے، میتھی 15روپے ، لہسن 95، ادرک 130روپے کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔

لاہور کے شہری قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ کی نسبت اتوار بازار میں ریٹ کا فرق ضرور ہے لیکن یہ فرق پچھلے ہفتے کی نسبت اس بار جیب پر بھاری پڑ رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1