اسلامی جمہوری اتحاد کا مذہب کے نام پر سڑکیں بند کر نے پر پابندی کا مطالبہ

اسلامی جمہوری اتحاد کا مذہب کے نام پر سڑکیں بند کر نے پر پابندی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹی رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان نے مذہب یا جمہوریت کے نام پر سڑکیں بند کر نے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ‘ملک میں قیام امن اور فر قہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومت کابھر پور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ راستے اورسڑ کیں بند کر نا مذہب اور جمہوریت کی نفی ہے اور ایسے کر نیوالے مذہب اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے انکا ہر راستہ روکنا ہوگا۔



ایسے لوگوں اور سیاسی جماعتوں نے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان ‘مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان اور اہلحدیث ینگ آرگنائزیشن کا مرکزی اجلاس علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر سید طالب الرحمن شاہ زیدی ‘مولانا بشیر احمد سلفی ‘مفتی محمد طاہر ‘پروفیسر محمد نعیم اوکاڑوی ‘مولانا فیاض احمد سلفی سمیت دیگر شر یک ہوئے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے ‘امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت جو بھی فیصلہ کر یں گی ہم انکو مکمل سپورٹ کریں گے۔



اور اس میں کوئی شک نہیں حضور ؐ نے بھی لوگوں کیلئے مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کر نے کا درس دیا ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ وہ کریں جس کا حکم حضورؐ نے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ مذہب یا جمہوریت کے نام پر لوگوں کی زندگیوں میں مشکلات پیدا کرتے ہیں ان کا ہرصورت راستہ روکنا ہوگا ورنہ پاکستان میں مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ ان میں اضافے کا خدشہ ہے ۔