یو تھ فورم فار کشمیر کا اجلاس بھارتی فوجی کیمپ سے فائرنگ کی شدید مذمت

یو تھ فورم فار کشمیر کا اجلاس بھارتی فوجی کیمپ سے فائرنگ کی شدید مذمت

  



لاہور( سٹی رپورٹر) یو تھ فورم فار کشمیر(YFK )کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ،،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی مسلح فورسز کی جارحانہ کاروائیوں کے نتیجہ میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس میں بھارتی فوجی کیمپ سے فائرنگ کے نتیجہ میں کشمیری نوجوان مشتاق وانی اور14 سالہ معصوم بچی مسکان کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا بھارتی حکمرانوں نے اقتدار کے نشہ میں جبرو تشدد اور ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کشمیر کی سنگین صور ت حال کا نوٹس لیں ۔کشمیر میں قتل و غارت اور فوجی آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے بے گناہ کشمیری حریت پسند راہنماوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کیلئے رائے شماری کرانے کا اعلان کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...