مسلم لیگ(ن) کو الیکشن میں دھاندلی سے ہرایا گیا، عدنان ہنجرا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا اور خواجہ محسن ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ایکطے شدہ فارمولے کے تحت حالیہ الیکشن میں دھاندلی کاسہارا لے کر ہرایا گیا۔اگر الیکشن میں انتخابی مہم میاں نوازشریف اور مریم نواز خود چلاتی تو حالات یقیناًاس کے برعکس ہوتے مگر وہ اپنی انتخابی کمپین کو جاری نہ رکھ سکے ۔
جس سے ان کے محالفین نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتا ۔انشاء اللہ جب جلد ہی دوبارہ الیکشن منعقد ہونگے تو مخالفین کو منہ کی کھانے پڑے گی اوران کو اندازہ ہو جائیگا کہ میاں نواز شریف آج بھی عوامی لیڈر ہیں عوام ان پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور وہ عوام کے ہیرو ہیں۔ ماضی گواہ ہے کہ آج تک جنتے بھی الیکشن ہوئے ہیں اس میں میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوام نے ووٹ دئیے اور میاں نوازشریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا کیونکہ میاں نواز شریف نے جس طرح ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، موٹر وے کا تحفہ عوام کو دیا ، کئی شہروں میں اوورہیڈ بریج اورانڈر پاسز کی تعمیر کروائی ۔ریلوے کے نظام کو مثبت اورمربوط کیا ۔ یہ میاں نوازشریف کے کارنامے ہیں جن کو عوام برسوں یاد رکھے گی ۔انشاء اللہ جب بھی بلدیاتی الیکشن منعقد ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور وہ ماضی کی طرح اپنے ترقیاتی کاموں کو کو جاری و ساری رکھے گی۔