پنجاب یونیورسٹی ،سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

پنجاب یونیورسٹی ،سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے روبینہ منیر دختر محمد منیر کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’بینزو پائریڈین سے ماخوذ مرکبات کی تیاری اور تصویر کشی‘ کے موضوع پر،وردہ فاطمہ دختر تنویر اظہر قریشی کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں شیزو فر ینیا کے مریضوں اور خاندانوں کا جینیاتی مطالعہ‘کے موضوع پر،رابعہ فریدی دختر نذر احمد فریدی کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’سالماتی جینیاتی نقاطِ نظر کا استعمال کرتے ہوئے بہرے پن کی سنڈرومک اور غیر سنڈرومک علامتوں کی سالماتی تحقیق‘کے موضوع پراورخوشبو اعجاز دختر اعجاز احمد خان کوساؤتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بحر ہند میں پالیسی اور اس کے پاکستان پر اثرات(1990تا2014)‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1