محکمہ ریلوے نے فیصل آباد تا ملتان ٹرین سروس کا آغاز کر دیا

محکمہ ریلوے نے فیصل آباد تا ملتان ٹرین سروس کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر ) ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے اور مسافروں کی سہولت کے لیے فیصل آباد سے ملتان ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا، ریلوے مناسب کرائے پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ریلوے حکام نے فیصل آباد اور ملتان کے شہریوں کی سہولت کیلئے فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین سروس کا آغاز کردیا۔ پھولوں سے سجی ٹرین 700 مسافروں کو لے کر فیصل آباد سے ملتان روانہ ہوئی۔
، ڈویژنل سپریڈنٹ سفیان ڈوگر نے ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔
فیصل آباد ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں نے نئی ٹرین کو آمدورفت کیلیے بہترین ذریعہ قرار دیا، مسافروں نے کہا کہ فیصل آباد سے ملتان ترین سروس سے انہیں سفر کی آسان سہولت ملے گی۔ریلوے حکام نے پہلے روز مسافروں کو مفت سفر کی سہولت تو فراہم کی لیکن نئی ٹرین سروس میں خستہ حال ڈبے استعمال کئے جس پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا۔