بھارت دہشتگردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے، اشرف بھٹی

بھارت دہشتگردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی شہ پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے، جس کا مقصد سی پیک کو ناکام بنانا ہے،چینی قونصلیٹ پر حملہ دراصل پاک چین دوستی پر مسلسل حملہ ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ،پاک چین دوستی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف امریکا، انڈیا اور اسرائیل سازشیں کر رہا ہے لہٰذا پاکستان کے وقار ، آزادی اور سلامتی کے تحفظ کیلئے حکومت ، پارلیمنٹ ، سیاسی جمہوری قوتیں اور ریاستی ادارے ایک پیج پر آئیں وگرنہ خطرات اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی سازشوں کا سامنا ہے۔
، کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملہ جبکہ اورکزئی ایجنسی میں دھماکا ان پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے جو نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے، ان عالمی سازشوں کا مقابلہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ قوم متحد ہو جائے،موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کا فروغ ناگزیر ہے۔