گوردوارہ پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات اختتام پذیر، خطے میں امن کیلئے خصوصی دعائیں

گوردوارہ پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات اختتام پذیر، خطے میں امن کیلئے خصوصی ...

  



لاہور (فلم رپورٹر) ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے10روزہ دورے پر پاکستان آئے یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں رسومات اختتام پذیر،خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں ،سکھ یاتریوں نے بابا گورو نانک جنم دن کی 549ویں تقریبات کی رسومات 23نومبر کو گور دوارہ جنم استھان ننکانہ میں ادا کیںآج سپیشل ٹرینوں کے ذریعے لاہور پہنچیں گے ۔سکھ یاتریوں کے پاکستان یاترا کے حوالے سے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور چیئرمین بورڈ محمد طاہر احسان کے احکامات کے مطابق یاتریوں کی سیکورٹی،مہمان نوازی اور دیگر تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل کی نگرانی میں عملہ دن رات محنت کر رہا ہے ۔یاتریوں کے دورہ مکمل ہونے تک ہمارا عملہ خدمت کے لئے ہمہ وقت موجود رہے گا ۔اس موقع پر پی آر او عامر حسین ہاشمی ،فضل ربی ،کیئر ٹیکر گوردوارہ پنجہ صاحب ،سیکورٹی سٹاف و دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔پارٹی لیڈر سردارامر جیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں ہماری عبادت گاہیں اور املاک محفوظ ہیں ،بابا گور و نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر تمام گور دوارں کی تزئین و آرائش قابل تعریف ہے ،پاکستان یاترا کیلئے حکومت پاکستان اور آرمی چیف کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

ہمارے بہت سے سکھ بھائی جو بھارت سے پاکستان آنا چاہتے ہیں جو کہ ویزہ کی سخت پابندیاں اور مشکل پراسس کی وجہ سے بابا جی کے درشن نہیں کر پاتے اس کے لئے ہم نے دونوں حکومتوں کو میڈیا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے ۔

کہ زیادہ سے زیادہ سکھ پاکستان یاترا کے لئے آ سکیں ۔ڈپٹی پارٹی لیڈر نے بھی ویزہ پالیسی کے حوالے سے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا جنم دن کی مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورو الحق قادری آئے تھے ان سے ملاقات میں بھی ہم نے ویزہ پالیسی کے حوالے سے گزارش کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...