محبت رسول کے بغیر ایمان ہی نامکمل ہے، اختر حسین باد شاہ

محبت رسول کے بغیر ایمان ہی نامکمل ہے، اختر حسین باد شاہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 169ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ 12ربیع الاول امت مسلمان کے لئے اس تہوار سے بڑھ کر کوئی تہوار نہیں عاشقان رسول ؐآقائے دوجہانؐ کی ولادت با سعادت خوشی اورانکی سیرت پر عمل کرنے میں حیات ہے سرور کائنات کی آمد سے انسانی زندگیوں میں عظیم انقلاب برپا ہوا اور فلاح انسانیت کا دارومدار سرور دو عالمؐ کی تعلیمات اور اسوۃ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے، نبی پاکؐ کا وجود اطہر ہمارے لئے کائینات کی عظیم نعمت ہے،محبت رسول کے بغیر ایمان ہی نامکمل ہے۔

، خداوند قدوس نے واضع فرمایا کہ میرے پیارے حبیبؐ آپ فرمادیں کہ جب تم پر اللہ تعالی کا فضل اور اس کی رحمت ہو تو خوش ہو ا کرو اور خوشیاں منانا اس سے بہتر ہے جو تم اپنے لئے جمع کیئے رکھتے ہو۔

، سید عالم سرور کائنات فخر موجو دات ہادی عالم آقائے نامدار حبیب خدا حضرت محمد مصطفیؐ کی آمد کے موقع پر عید میلادالنبی سے بڑھ کر عاشقان رسولؐ کے لئے کوئی چیز افضل نہیں ، وہ ان خیالات ظہار باد شاہ چوک اپنے ڈیرے پر کار کنان اور میڈیا سے کر رہے تھے، آخر میں انہوں نے کہا سیاست مکافات عمل ہے جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1