دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات شروع ہوگئے

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات شروع ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات گزشتہ روز شروع ہوگئے ہیں ، امتحانات میں درس نظامی،تخصص الفقہ،تجوید وقرأت سمیت دیگرشعبہ جات کے سیکڑوں طلبہ شرکت کررہے ہیں ۔ جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ فاطمیہ (مغلپورہ)المرکزالاسلامی(شاد باغ) جامعہ ام اشرف جمال(گلیکسوٹاؤن یوحناآباد) جامعہ شہابیہ(سمن آباد)میں امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ، جبکہ مرکزی امتحانی سنٹردارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں بنایا گیاہے ۔
پرچہ جات صبح 8بجے سے 10:30تک ،جبکہ دوسرا پرچہ 10:30سے1بجے تک ہوا کرے گا ،طلبہ درجہ متوسطہ،الشہادۃ العامہ،الشہادۃ الخاصہ،الشہادۃ العالیہ،الشہادۃ العالمیہ،تخصص الفقہ کے طلبہ صرف ،نحو ، بلاغت ، ترجمہ وتفسیر،فقہ واصول فقہ،مناظرہ،قرآن وحدیث اوراصول حدیث ،تفسیر واصول تفسیر،انگلش ،ریاضی،جنرل سائنس دیگر مضامین کے امتحانات دیں گے۔