شہباز شریف کے سارے منصو بے کر پشن سے آ لو دہ ہیں ،ڈاکٹر زر قا

شہباز شریف کے سارے منصو بے کر پشن سے آ لو دہ ہیں ،ڈاکٹر زر قا

  



لاہور ( سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ شریف برادران نے سارے وسائل اپنی ذات پر خرچ کئے ، ملک کو بنانا سٹیٹ بنا یا، قانون کو لونڈی بنا کر رکھنے والے ان جعلی خادموں سے سوال پوچھتی ہوں کہ انہوں نے نظریاتی اعتبار سے ملک کیلئے کیا کیا؟ ایسا کیا کام کیا جس سے پاکستان کو دنیا میں پزیرائی حاصل ہوئی ہو ئی؟۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ شریف برادران اور آصف زرداری ٹولہ نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر باہر لے گئے ۔

، سند ھ اور پنجاب کی عوام کا خون چوسا گیا ، ن لیگ کے دور میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر رہی ،مہنگائی ، غربت ، بھوک افلاس ،بے روز گاری سمیت دیگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر کے ملک کو دیو الیہ پن کے قر یب کر کے چھوڑا گیا، ن لیگ نے شریف برادران کی کرپشن کو بچانے کے لئے ملکی خود مختاری ، سلامتی داؤ پر لگا دی تھی انہو ں نے کہاکہ شہباز شریف کا پنجاب میں ہر منصوبہ کرپشن سے آلودہ ہے،56کمپنیوں پر ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں گر فتاری کے چند روز بعد ہی شہباز شریف بیمار پڑ گئے اب انہیں بیماری کے بہا نے ملک سے فرار نہیں ہو نے دیا جا ئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1