پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی؛ عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی؛ عابد حسین صدیقی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی۔ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ذولفقار علی بھٹو کے فکرو فلسفے کو ملک کے کونے کونے میں عام کرنے اور پارٹی کی مٖضبوطی کیلئے کردار ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف روز اول سے ہی سازشیں ہورہی ہیں اور اس جماعت کی مقبولیت کم کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے گئے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کسی صورت کمی نہیں آئی ،یہ جماعت ماضی میں بھی اپنی مثال آپ رہی اور اب بھی اپنی مثال آپ ہے اس جماعت کی جڑیں پاکستان کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں ،اس جماعت کے کارکنان جمہوریت کے لئے آج بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...