محکمہ صحت کا شعبہ آئی ٹی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ڈاکٹر ثقلین

محکمہ صحت کا شعبہ آئی ٹی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ڈاکٹر ثقلین

  



لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت کے سٹریٹجک مینجمنٹ پالیسی یونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہا ہے کہ حکومت کے 100 دنوں میں محکمہ صحت پنجاب میں آٹی کے شعبے کا کر دار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ھے ۔محکمہ صحت کی کاوشوں سے آٹی کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کلیدی حیثیت رکھتی ہیں اس ضمن میں بنیادی مقصد صحت کی سہولیات کی معیاری اور بر وقت فراہمی ہے یہ سب تب ممکن ہے اگر ہم تمام ہسپتالوں کو مربوط نظام کے ذریعے ہم آھنگ کر یں وہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ صرف انفارمیشن ٹکنالوجی کی حیرت انگیز نئی جہتوں سے ممکن تھا۔

لہذا تمام تدریسی ہسپتالوں کو کمپیوٹر کو بنیاد رکھتے جوئے آپس میں پرو دیا گیااس نظام سے نہ صرف ہسپتالوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے۔

بلکہْ ان کی بوقت ضرورت راہنمائی بھی کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بر وقت اور معیاری بنانے کیلئے مختلف اپس اور کمپیوٹر پر مبنی پروگرامز کے ذریعے صفائی ستھرائی جنرل اپ کیپ عملے کی حاضری اور موجودگی معیاری اور تمام ادویات کی فراہمی بائیو میڈیکل عکویپمنٹ کامکمل طور پر فنکشنل ھونامریضوں اور لواحقین کیلئے لیفٹس کا مکمل طور پر کام کرنا۔ میکس پروگرام یعنی مینٹیننس اور کلینینس کے زریعے مختلف سیٹ آف انڈیکڑرز کے زریعے مانیٹر کیا جاتا ھے۔ انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا اور آٹی کی مدد سے سپیشلائزڈ ھیلتھ کئیر میں کی گئی دیگر اصلاحات ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ھیں اور آنے والے دنوں میں عوام کو صحت کی اعلی معیار کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی نوید دے رھی ھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...