اوپن یونیورسٹی اور ایران کی دانشگاہ پیام نور کے مابین معاہدے پر دستخط
لاہور(پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ایران کی پیام نور اوپن یونیورسٹی نے تعلیم و تحقیق اور ٹیکنالوجیکل امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور اس سلسلے میں دونوں جامعات کے مابین مفاہمت کی یاداشت(MoU)پر دستخط ہوئے۔معاہدے کے مطابق دونوں جامعات فارسی زبان و ادب کے فروغ اور کتابوں کی اشاعت میں مل کر کام کریں گے۔مشرکہ تعلیمی پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔
اور طلبہ کو ایران اور پاکستان میں سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق طلبہ او ر فیکلٹی ممبرز کا باہمی تبادلہ ہوگا۔اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے چارج سنبھالنے کے کچھ ہی لمحے بعد مفاہمت کی یاداشت کی اس پروقار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ دوسری جانب سے پیام نور یونیورسٹی کے صدر ٗ ڈاکٹر محمد رضا زمانی نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے۔