آمد خاتم الانبیاءؐ سے باب نبوت و رسالت بند ہوگیا، ولی اللہ شاہ

آمد خاتم الانبیاءؐ سے باب نبوت و رسالت بند ہوگیا، ولی اللہ شاہ

  



لاہور ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن (علماء و مشائخ ونگ)پنجاب کے چیئرمین اور دینی و روحانی شخصیت الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے تحفظ ختم نبوت مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نبوت ورسالت کا نورانی و روحانی سلسلہ ابوالبشرحضرۃ آدم ؑ سے شروع کیا اورسید البشر حضرۃ محمد ؐ پرکامل و مکمل کرکے ختم کردیا اور اس طرح خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ﷺ کی دنیا میں آمد سے باب نبوت و رسالت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا امیر جماعت نقشبندیہ صاحبزادہ پیر طارق محمود نقشبندی نے کہاکہ خاتم النبیین و خاتم المرسلین حضرۃ محمد کریمؐ کی سچی نبوت و رسالت کے بعد اب قیامت تو برپا ہوسکتی ہے لیکن کوئی نیا نبی یا نیا رسول پیدا نہیں ہوسکتا ۔

اسلامی اصطلاح میں اس عقیدہ کو عقیدہ ختم نبوت کہتے ہیں جو اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ۔ختم نبوت مذاکرہ سے پیر جمشید احمد نورانی ، حاجی محمد اکرم فوجی ، پیر محمد ناصر ، حاجی محمد فیصل اور سید احسان اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1