ملک میں تمام بحرانوں کوخوش اسلوبی سے حل کیاجائیگا، آصف مجید

ملک میں تمام بحرانوں کوخوش اسلوبی سے حل کیاجائیگا، آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ملک میں تمام بحرانوں کو خوش اسلوبی سے حل کیاجائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر(بقیہ 34نمبرصفحہ7پر )
صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اب وہ دن دور نہیں عوام کو ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے موجودہ حکومت ہر قسم کے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر چوہدری جاوید ارشاد، پی ٹی آئی رہنما حاجی ظہور احمد گجر، زاہد حسین سولنگی، جاوید اختر، اشرف سپرا، چوہدری زاہد ارشاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ان کے مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔
آصف مجید