اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی توقعات پرپورا اتریں گے، شیخ فیاض

اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی توقعات پرپورا اتریں گے، شیخ فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور( نمائندہ پاکستان )ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کی تواقعات پر پوراُتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں میاں نواز (بقیہ 35نمبرصفحہ7پر )
شریف ،شہباز شریف کو عالمی لیڈر کے طور پر پہچانا جاتا ہے ۔ وہ ترکی کے دورہ سے واپسی پر مسلم لیگ ن کے صوبائی کونسل کے رکن قمر الدین قریشی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کو جمہوری اُصولوں اور رویوں کے بارے میں کچھ علم نہیں ۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ وزرا کے لئے ٹریننگ کا بندوبست کریں ۔ پارلیمانی ٹریننگ ورکشاپ منعقد کریں تاکہ وفاقی اور صوبائی وزرا کو پارلیمانی اور حکومتی رویوں کے بارے میں آگہی ہو سکے ۔
شیخ فیاض