ڈاکٹر طاہر القادری کا دو روزہ دور ہ ملتان ملتوی

ڈاکٹر طاہر القادری کا دو روزہ دور ہ ملتان ملتوی

  



ملتان(خصو صی رپورٹر)تحریک منہاج القر ان و پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دو روزہ دورہ ملتان(بقیہ 28نمبرصفحہ7پر )

ملتوی ہو گیا ہے علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 8اور 9دسمبر کو دو روزہ دورہ پر ملتان آنا تھا اپنے دورہ ملتان کے دوران انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میلاد کانفرنس سے خطاب ، خانقاہ حامدیہ ، سمیت دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاملتانی اور دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم پر حاضری ، معززین شہر و تنظیمی و دیگر سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں شریک ہو نا تھا علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ ملتان کے سلسلے میں تحریک منہا ج القر ان اور پاکستان عوامی تحریک کے مقامی عہدیداروں نے تیاریوں کا آغاز اور عوامی رابطہ مہم شروع کر دی تھی لیکن علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خرابی صحت کے باعث دورہ ملتان ملتوی کیا گیا ہے واضع رہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادرہ کے دورہ ملتان کے موقع پر مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ خرم نوا زگنڈا پور ، نور اللہ صدیقی ، چوہدری فیاض احمد وڑائچ ، سردار شاکر مزاری ، سمیت ، دیگر قائدین نے بھی ہمراہ آنا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...