وہاڑی رہائشی کالونیوں کی فیسوں میں کروڑوں خورد برد کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ تحقیقات شروع

وہاڑی رہائشی کالونیوں کی فیسوں میں کروڑوں خورد برد کرنیوالوں کیخلاف گھیرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خبر نگار خصوصی) اینٹی کرپشن نے ضلع وہاڑی میں رہائشی کالونیوں کی منظوری میں فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزامات میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ،ذرائع کے مطابق انکوائری میں سابقہ ٹی ایم اوہاڑی چوہدری شاہد اقبال، سابقہ ٹی ایم او بوریوالہ رانا نوید اقبال،ضلع کونسل وہاڑی کے مہاں اظہر جاوید، سابقہ ٹی ایم او بوریوالہ سردار نصیر احمد خان ، سابقہ ٹی او وہاڑی چوہدری سلیم، سابقہ ٹی او بوریوالہ عاشق علی جاوید، ڈی او پی (بقیہ 37نمبرصفحہ7پر )
وہاڑی عمر اویس، سابقہ ٹی او بوریوالہ کبیر احمد خان،سب انجینئر بوریوالہ خالد احمد، سب انجینئر وہاڑی قیصر حنیف ، سابقہ سب انجینئر وہاڑی زاہد شاہ، بلڈنگ انسپکٹرز مصطفی کاٹھیا، شوکت علی، ڈرافٹسمین بوریوالہ میونسپل کمیٹی غلام مصطفی سمیت بوریوالہ اور وہاڑی کا محکمہ مال کا عملہ شامل ہے جن پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کیالزامات ہیں، وہاڑی کی رہائشی کالونیوں مرجان ویلی ، اجمیری بلاک، گلشن رحیم ہاؤسنگ ، الحمد بلاک وہاڑی، بوریوالہ کی ڈیفنس ویو ہاؤسنگ سکیم، فائن سٹی لینڈ ، سردار گارڈن لینڈ اور گلشن مریم ہاؤسنگ کالونیوں بارے بھی انکوائری کی جارہی ہے، سرکاری افسران نے کالونیوں کی کنڈونیشن اور کنورڑن فیسیں ادا کے بغیر انہیں منظور کرانے کاالزام ہے، انٹی کرپشن نے رہائشی کالونیوں کے مالکان اور سرکاری افسران کو نوٹسز جاری کر دیے،ڈویلپرز محمد اقبال، محمد شاہد، جاوید اقبال، محمد رفیق، محمد رفیع،عمران شاہد اور محمد ارشد کو بھی نوٹسز جاری کئیگئے ہیں۔
گھیرا تنگ