ٹرمپ بھی یوٹرن میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،حافظ حسین

ٹرمپ بھی یوٹرن میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،حافظ حسین

  



جیکب آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ (بقیہ 26نمبرصفحہ7پر )

مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے 100دنوں کی بات پر یوٹرن لے کر دنوں کو 100مہینوں میں تبدیل کردیا، چینی سفارتخانے پر حملہ بلوچستان میں بے چینی کا مظہر ہے، بلوچستان میں ’’باپ‘‘ کی حکومت سے ’’بیٹے ‘‘ مطمئن نہیں ’’باپ‘‘ کی تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ بھی یوٹرن اور غلطیوں میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیوں کہ عمران خان نے یوٹرن اور غلطیوں میں اچھے بھلے لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ،فیصل واوڈا کی چینی سفارتخانے پر حملے کے وقت کمانڈو انٹری انگلی کٹا کرشہیدوں میں نام لکھوانا ہے،علیمہ خان این آر او کر چکی ہیں، این آر او اب متعدی مرض کے طور پر سیاسی عناصر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔جیکب آباد کے صحافیوں سے اتوار کے روزگفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے جو دعویٰ کیا جارہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ کچھڑی ضرور پک رہی ہے اور ظاہر ہے کہ جو کچھڑی پکانے والوں کے قریب ہیں ان کو خوشبو آرہی ہے اس لیے عمرا ن خان بار بار این آر او کی بات کررہے ہیں عمران خان این آر او دینے کے لیے اہل نہیں وہ صرف اطلاع دے رہے ہیں این آر او دینے والے اور لینے والوں کو سب جانتے ہیں، اس وقت عمران خان کے قریبی ساتھی اور ان کی ہمشیرہ علیمہ خان این آر او سے مستفید ہورہے ہیں ، این آر او اب متعدی مرض کے طور پر ایک بار پھر ماضی کی طرح سیاسی عناصر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لیے ہوتا تو سب اس کی لپیٹ میں آتے لیکن اب احتساب کرنے والے فرمائشی احتساب کررہے ہیں، پورے ملک میں تجاوزات کے نام آپریشن ہورہا ہے اور سائن بورڈ بھی اتارے جارہے ہیں مگر بنی گالہ محل کو چند پیسوں پر قانونی قرار دیا جاتا ہے ،احتساب اور انصاف کے پیمانے مختلف ہیں۔

حافظ حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...