کشمیر میں آزادی کی تحریک عروج پر ہر روز کربلا برپا ہوتی ہے ، سید صلاح الدین
خانیوال(بیورونیوز)حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہاکہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی تحریک اپنے عروج پر ہے ۔8لاکھ بھارتی فوج کے سامنے نہتے کشمیری عوام ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ ہر روز ایک کربلا برپا ہوتی ہے۔عالمی برادری کی بے رخی، بے حسی کے ساتھ ساتھ (بقیہ 38نمبرصفحہ7پر )
پاکستان کو حکمرانوں کی طرف سے زبانی کلامی صورتحال کاسامناہے۔محض اللہ کی مدد کے سہارے کشمیری عوام برسر پیکر ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ہنگامی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے عوام اپنے شہداء کی میتیں اور تابوت پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر پاکستان زندہ باد کی صداؤں میں دفناتے ہیں۔پاکستان کے حکمرانوں نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیاتو منفی ردعمل کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر مشرف کے دور میں کشمیر کے نہتے عوام کی سپورٹ بند کرنے کیلے کھار دارباڑ لگاکر راستے بند کر دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیر کی جنگ تو 27اکتوبر 1947میں بھارتی قبضہ جمانے سے شروع ہوئی ۔بھارتی قبضہ کیخلاف کشمیری عوام روز اول سے برسر پیکر ہے۔جموں کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوجاناتھا لیکن بھارت چلاکی سے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گیا ۔70سال کی طویل جدوجہد میں سوا پانچ لاکھ لوگ شہید ہوچکے ہیں اڑھائی لاکھ لوگ بھارتی قبضہ کے ابتدائی بیس دنوں میں ہی شہید کردئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ47ء سے 90تک جدوجہد پرامن تھی ۔جہاد افغانستان کو دیکھتے ہوئے کشمیری عوام نے بھی ہتھیار اٹھا یا اور بڑی تعداد میں نوجوان ،مجاہدین میدان میں ہیں۔29 سالہ مسلح جدوجہد میں سوا لاکھ مزید جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔سولہ ہزا ر علماء ،دانشور، ادیب اور پڑھے لکھے لوگ غائب ہیں۔جبکہ چھ ہزار گم نام قبریں ہیں۔مائیں ،بہنیں،بیٹیاں ،بچے ،بوڑھے آزادی کی جدو جہد میں شریک ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ناموس رسالتؐ پر جان بھی قربان آسیہ کی رہائی کے حوالے سے تین عدالتو ں کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ابہام پیداہوا ہے۔حکمران ڈالروں کے حصول کے لیے سارا کھیل کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا سارا ملک ہڑپ کرچکاہے ۔یہودی بستیاں آباد کی جارہی ہے عالم اسلام کے بزدل حکمران ذاتی مفاد میں چپ سا دھے ہوئے ہیں۔ہمیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرناچاہیے۔کرتارپور سرحد کھولنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے حکمرانو ں نے ایک کمیونٹی کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔یہ راستہ کھول کر اس کمیونٹی کے انتقام اور غصہ کو ٹھنڈا کیاہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر عذیر لطیف، ضلعی قیم محمدمعاویہ اورخانیوال کے امیر سہیل ثاقب ،فہیم احمد ودیگر بھی موجودتھے۔