تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ، ریاست چلانے کی صلاحیت نہیں ، احمد یارہنجرا
کوٹ دو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اُن میں ریاست چلانے کی صلاحیت نہیں، لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت نے تحریک انصاف سے وابستہ نظریاتی لوگوں کی امیدیں کو خاک میں ملا دیا (بقیہ 39نمبرصفحہ7پر )
ہے،پی ٹی آئی کے پاس اپنا کوئی ایجنڈا نہیں ن لیگ دور کے کئی منصوبے 100روزہ پلان میں شامل کر اپنی ناکامی کا ثبوت دے دیا ہے، ہار اور جیت جمہوریت کا حصہ ہے،شکست کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے نابلد ہیں، انہیں سیاست کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے سنہرے دور کے سنہری کارنامے طلبہ کو سائیکلوں کی فراہمی، ای واچرز کی تقسیم، سائنس لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن اور شام کو سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل سمیت ن لیگ دور کے کئی منصوبے اپنے100روزہ پلان میں شامل کر لیے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن سے پہلے بڑے دعوے لیکن اب تک کچھ نیا نہ کر پائی، نیا پاکستان کے دعوں کے نتائج کچھ بھی نہ نکل سکے،پرانے منصوبے بھی نئے منصوبوں کا حصہ اب بن رہے ،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کاسائنس لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن، شام میں سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے تمام تر اعدادوشمار شمار آن لائن کرنے کا منصوبہ،اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کرنے اور سکولز لائبریریز بنانے کا سابق دور حکومت کا منصوبہ بھی نئے 100 روزہ پلان میں شامل کرلیا گیا۔
ہنجرا