وزیراعظم رواں مہینے علیحدہ صوبے کے حوالے سے سرائیکیوں کوشناخت دینگے ، نصراللہ دریشک

وزیراعظم رواں مہینے علیحدہ صوبے کے حوالے سے سرائیکیوں کوشناخت دینگے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار )تحریک انصاف الیکشن میں عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراعظم عمران خان رواں ماہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ کا درجہ دیکر سرائیکی خطے کو اپنی شناخت دیں گے۔ضلع راجن پور کی محرموں کو جلد خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن (بقیہ 41نمبرصفحہ7پر )
کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اب عوام کی خوشحالی کا دور شروع ہوچکا انشاء4 اللہ ملک و قوم کو عمران خان اپنے دور اقتدار میں مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار شریک چیئرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ و ممبر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان سردار نصراللہ خان دریشک نے گزشتہ روز جام پور ہاوس میں عمائدین علاقہ۔ کارکنوں۔ ورکروں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد خان رند۔سید اللہ ڈیوایا عرف گامن شاہ۔حاجی غلام رسول خان۔چا چا عبدالرشید ہوت بلوچ۔ڈاکٹر غلام حسن۔محمد اکمل درانی۔فاروق اکبر پتافی۔سردار رسول بخش۔ڈاکٹر مرید حسین۔حاجی جاوید اقبال لنگاہ۔حافظ عبدالرزاق میؤ۔ملک محمد اقبال خان آرائیں۔لیاقت علی قریشی۔مہار حبیب سیال۔ملک محمد یوسف آرائیں۔ملک خلیل احمد وریا۔جام عطا حسین سیلرہ۔لیاقت حسین ہوتی۔ملک سیف اللہ جکھڑ۔سہیل اعجاز جکھڑ۔حاجی نذر حسین حجانہ۔انجینئر شاہد حسن قریشی۔تحصیل صدر پی ٹی آئی سردار عبیداللہ خان رند۔ملک رحمان اقبال۔ماسٹر اختر حسین حجانہ۔خاور نوید بھٹہ ایڈووکیٹ۔انجینئر کلیم اللہ خان رند۔ملک عبدالرحمان سندیلہ۔حاجی رمضان ببر۔جام ملازم حسین۔حاجی منظور احمد قریشی۔ملک محبوب احمد جکھڑ۔عمران حسین ایڈووکیٹ۔محمد اصغر شاد۔عدنان چانڈیہ سمیت دیگر معززین موجود تھے بعدازاں سردار نصراللہ خان دریشک نے حاجی نزد حسین سنجرانی کے بیٹے۔محمد ابراہیم خان پتافی کے بیٹے سجاول ابراہیم۔بستی تالپور میں سابق مشیر وزیراعلی میر مرزا خان تالپور کے بیٹے کی ولیمہ تقریبوں میں شرکت کی جبکہ منی بنی گالہ رند ہاوس میں حاجی غلام رسول خان رند کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔
نصراللہ دریشک