بلوچستان میں موسم سرد، قلات اورزیارت کا درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا

بلوچستان میں موسم سرد، قلات اورزیارت کا درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، صوبے کے سرد ترین مقام قلات اور زیارت ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا۔صوبائی دارالحکومت (بقیہ 24نمبرصفحہ7پر )
سمیت بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم بتدریج خشک اور سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت اور قلات میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ گیا۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کوئٹہ، گوادر اور تربت میں ایک، خضدار اور بارکھان 2، سبی 11 اور ڑوب میں 5، نوکنڈی اور لسبیلہ میں بھی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی ظاہر کی ہے۔