نواز شریف کے بیانات کے بعد ان کا بچنا مشکل لگتا ہے، اعتزاز احسن

نواز شریف کے بیانات کے بعد ان کا بچنا مشکل لگتا ہے، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے نواز شریف کے بیان کے بعد مجھے تو لگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا میں کسی کے بھی جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، پتہ نہیں کون نواز شریف کا مشیر ہے جو ان کو الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے، پہلے انہوں نے تقریر میں اپنے ذرائع آمدن بتائے اور اب ان سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے سو دن کے پلان سے متعلق انکاکہنا تھاعمران خان کا سو دن کا منصو بہ صرف شور شرابہ تھا، یہ منصوبے وہاں بنائے جاتے ہیں جہاں صدارتی نظام لاگو ہوتا ہے، تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں۔اعتزاز احسن نے کرتارپور راہداری کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا میں دونوں حکومتوں اور عوام کو کرتار پور سرحد کھولنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اعتزاز احسن