دیہی مراکز صحت اپ گریڈ 24گھنٹے ڈیلیوری سہولت میسر آئے گی ، یاسمین راشد

دیہی مراکز صحت اپ گریڈ 24گھنٹے ڈیلیوری سہولت میسر آئے گی ، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان ‘ مظفر گڑھ ‘ خانگڑھ (بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ سپیشل رپورٹر ‘ نامہ نگار ) صوبائی وزیر صحت محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز اچانک ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اس موقع پر مشیر صحت محمد حنیف پتافی، پرنسپل غازی میڈئیکل کالج ڈاکٹر محمد سعید، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ, سی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
او ہیلتھ شاھد مگسی و دیگر محکمہ صحت کے آفیسران بھی وزیر صحت کے ہمراہ موجود تھے وزیر صحت نے ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ کادورہ کیا ہسپتال کے توسیعی منصوبوں کا جائزہ لیا اور آفیسران نے انہیں بریفیگ دی وزیر صحت ڈاکٹر یا سمین راشد نے ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو ملنے والی ٹریٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا اور ان سے طبی سہولتیں اور ادوایات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اگلے ماہ سے شہریوں کو صحت کارڈ فراہم کریں گے گزشتہ حکومت نے جوصحت کارڈز جاری کیے تھے وہ ایکٹو نہیں ہوسکے گزشتہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کارڈ کینسل کردیے ہیں نئے پاکستان میں نواز شریف کی تصویر والے صحت کارڈ نہیں چلیں گے وزیر اعلیٰ پنجا ب نے اپنے دورہ کے دوران ڈی جی خان میں کا رڈیا لو جی سنٹر،چلڈر ن ہسپتا ل ودیگر منصوبوں کے حوالے سے جو اعلانات کیے ہیں انشائاللہ آ ئیند ہ بجٹ میں ان پر تر جیح بنیا دوں پر کا م شرو ع کر دیا جا ئے گا انہو ں نے ڈاکٹرو ں کو ہدا یت جاری کیں کہ وہ مر یضو ں کے ساتھ خو ش اخلا قی سے پیش آ ئیں اور انہیں ھر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہو تا ہے مسیحالا فرض ھے کہ وہ ہرتکلیف برداشت کر کے اپنے مر یض کو بہتر سے بہت طبی سہو لیا ت مہیا کر تا ہے بعد ازاں انہو ں نے ٹیچنگ ہسپتا ل کے لیے 100نر سسز کی میرٹ پر تعیناتی کا بھی اعلا ن کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دورہ ڈی جی خان ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیااس موقع پر مشیر صحت حنیف پتافی, ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ, سی او ہیلتھ ڈاکٹر شاھد مگسی, بھی وزیر صحت کے ہمراہ موجودتھیوذیر صحت نے ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیااور وھاں مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات اور فراھم کی جانے والی ارویات کا جائزہ لیا: وزیر صحت کو پرنسپل غازی میڈیکل کالج اور ایم ایس ٹیچنگ ھسپتال ڈاکٹرشاھد نے بریفنگ دیتے ھوئے مسائل بارے بھی آگاہ کیادریں اثنا صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ناراض ہوتے ہیں کہ حکومت نے 100 دن میں کچھ نہیں کیا،وہ انھیں کہتی ہیں کہ 100 دن میں تو فصل بھی نہیں پکتی،عوام ملک میں بہتری لانے کے لئے حکومت کو تھوڑا سا ٹائم دیں مظفرگڑھ کے علاقے وسندیوالی میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ایک نجی ہسپتال کا افتتاح کیاجبکہ مختلف سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورے بھی کیے،وسندیوالی نجی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دسمبر کے آخر تک 4 اضلاع ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ،راجن پور اور ملتان کے غریب خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کردئیے جائیں گے.جس کے بعد ہیلتھ کارڈ رکھنے والے مریضوں کو اپنی جیب سے علاج کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی.یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ ضرور پورے کیے جائیں گے.صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد دیہی مراکز صحت میں 24 گھنٹے ڈیلیوری کی سہولیات میسر ہو جائینگی.ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بہترین سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں.جبکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ڈی جی خان میں نیا سنٹر بنایاجارہا ہے.تقریب میں پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے.بعدازاں صوبائی وزیر صحت نے رجب طیب اردوگان ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا.ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتالوں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا. علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مظفرگڑھ ترکش ہسپتال طیب اردگان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ مریضوں کاملنے والی سہولیات کاجائزہ لیا اور ڈاکڑوں اور مریضوں سے ملاقات بھی کی اور مریضوں کے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات کی ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دور حکومت کے ہم ذمہ دار نہیں عمران خان نے مریضوں کی سہولت کیلے بہت سے منصوبے شروع کیے ہیں اور ہیلتھ کارڈ سے مریضوں کا 3 لاکھ سے زائد تک کا علاج کیا جائے گا۔یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ ان کے دورہ کا مقصد ہسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لینا اور سہولیات مہیا کرنا ھے انہوں مزید کہا کہ آئندہ ماہ سے ہیلتھ کارڈ کا اجراء4 کر دیا جاٰے گا انہوں نے مزید، کہا کہ عمران خان کی جانب سے سو روزہ پلان پر بڑا تیزی کے ساتھ کام جاری ھے اور ہیلتھ سیمت تمام شعبوں پر عوام کو اچھی سہولیات فراہم کی جاری ہیں ڈاکٹر یاسمین کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر مہر محمد اقبال، ڈاکٹر مقبول عالم اور نوابزادہ محمد احمد خان بھی ہمراہ تھے۔