بہاولپور صوبہ بحالی زندگی اورموت کامسئلہ بن چکا، طارق بشیر چیمہ

بہاولپور صوبہ بحالی زندگی اورموت کامسئلہ بن چکا، طارق بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر ہاوسنگ و مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری طارق بشیر چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو بنانے والی ریاست بہاولپور کو ہرگز نظر انداز نہیں ہونے دیں گے بہاولپور صوبہ بحالی ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے اگر بہاولپور صوبہ بحال نہ کیا گیا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
تو یہ ہماری آنے والی نسلوں سے بہت بڑا بھیانک ظلم ہوگا بہاولپور کے سیاستدانوں کو سیاسی غیرت کا ثبوت دینا ہوگا ملتان والے نہری پانی کے حوالے سے بہاولپور کا استحصال کررہے ہیں وہ پانی کا ایک قطرہ بہاولپور نہیں آنے دیتے بہاولپور کی آباد زمینیں تیزی سے بنجر ہورہیں ہیں نہری ریکارڈ چیک کیا جاے تو بہاولپور کے کسانوں کاشتکاروں کیساتھ ہونے والا ظلم سامنے آجائیں گے سکرٹریٹ ملتان میں قائم کرنے سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا نہ کوئی تبدیلی آے گی منی سیکرٹریٹ کے نام پر ملتان کے عوام کو بھی نیا لولی پاپ دیا جارہا ہے تخت لاہور کے بعد تخت ملتان ریاست بہاولپور کے عوام کو ہرگز منظور نہیں بہاولپور صوبہ بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کرونگا ہمیں جنوبی پنجاب یا دیگر صوبوں سے کوئی اختلاف نہیں پر خطہ بہاولپور کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے بہاولپور صوبہ بحال کیا جاے جو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اگر بہاولپور صوبہ بحال نہ کیا گیا تو مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس بلایا جائیگا اور بہاولپور صوبہ کے حوالے سے اپنا آیندہ لایحہ عمل دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 29 نومبر کو تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہورہے ہیں وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں اور ترقی پسند روڈ میپ سے پاکستان خوشحالی معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے 50 لاکھ گھر تعمیر کرینگے جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور بھی فوکس ہے۔