نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ تمام عام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، عبدالمعبودآزاد

نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ تمام عام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، عبدالمعبودآزاد

  



کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتم مولانا محمد ارشاد احمد کے صاحبزادے مفتی محمد اویس ارشاد نے وزارت مذہبی امور پاکستان کے زیر اہتمام ’’ ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ،تعلیمات نبویؐ کی روشنی ‘‘ کے عنوان پر مقابلہ مقالہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، 12ربیع الاول کے موقع پراسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ ’’رحمۃ العامینؐ کانفرنس میں کبیروالا کے پوزیشن ہولڈرمفتی محمد اویس ارشادنے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انوار الحق قادری سے کیش پرائز اور شیلڈ وصول کی ۔کبیروالا پہنچنے پر تحریک انصاف ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر سردار شہباز احمد خان سیال کی جانب سے ’’انصاف مرکزکبیروالا‘‘ میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے عالم دین مفتی محمد اویس ارشادکے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس سے صدر تقریب چیئرمین متحدہ علماء امن کمیٹی پاکستان علامہ سید عبدالمعبود آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ کی سیرت طبیہ تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،ہمیں آقائے دوجہان ؐکی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں اسلامی سانچے میں ڈھالیں کی اشد ضرورت ہے ،عالم اسلام کو متحد ہوکر اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔میزبان اور تحریک انصاف کے رہنما سردار شہباز احمد خان سیال نے کہا کہ وزارت مذہبی امور پاکستان کے زیر اہتمام ہونیوالے مقابلہ مقالہ نویسی میں مفتی محمد اویس ارشاد کا ملک بھر کے مقالہ نویسوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا اہل کبیروالا سمیت ضلع خانیوال کے عوام اور علماء کیلئے قابل فخرو اعزاز ہے ،جس پر دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے اساتذہ اور طلباء بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر مولانا مفتی محمد اویس ارشاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقالہ نویسی کے مقابلہ میں اول پوزیشن ملنے پر میں رب العزت کی بارگاہ میں کروڑوں بار سجدہ شکر بجالاتا ہوں اور اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین ،اساتذہ اور رفقاء کار کی دعاؤں کا ثمر سمجھتا ہوں۔ تقریب سے مفتی محمد سعد ،راجہ محبوب احمدایڈووکیٹ،حفیظ سعیدی ،مولانا سید عبدالودو دآزاد،کاشف گکھڑ،مولانا محمد سلیم ،چوہدری منظور احمد ،مہر عمران محمود اُترا،ملک حفیظ گل،حسن بندیشہ،محسن بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مفتی محمد اویس کو انکی شاندار کامیابی پر گلدستہ پیش کیا گیا۔

مفتی اویس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...