جعلی زرعی ادویات سکینڈل ‘ آفیسر پیسٹ وارننگ نے انکوائری میں جرم تسلیم کرلیا
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی زرعی ادویات احمدپورشرقیہ سیکنڈل زراعت آفیسرپیسٹ وارننگ نے انکوائری آفیسرکے سامنے تحریری طورپراپناجرم تسلیم کرلیاخفیہ ایجنسیاں بھی تحقیقات کیلئے متحرک زراعت آفیسر کاآبائی علاقہ میں تعیناتی کی بناپرجعلسازوں کوکھل کھیلنے کاموقع فراہم کرنے کاالزام وزیراعلی پنجاب سیکرٹری زراعت پنجاب فوری ایکشن لیں کاشتکاروں کامطالبہ الزامات کاسامنا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کرکے انکوائری ڈراپ کرالوں گامیڈیاکومیرے مخالفین ریکارڈ فراہم کرنے سے باز آجائیں ورنہ سب کوبے نقاب کردوں گا زراعت آفیسر محمدصفدر کی بڑھکیں، تفصیل کے مطابق جعلی زرعی ادویات سیکنڈل اوچشریف کے مرکزی ملزم انوارچیمہ کومقدمہ اورقانونی کاروائی میں ڈھیل دینے والے زراعت آفیسرپیسٹ وارننگ احمدپورشرقیہ محمدصفدرکیخلاف ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال کوانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاتھا جس میں الزام تھاکہ موصوف نے ملزم انوارچیمہ کوبچانے کیلئے موقع پرپکڑی جانیوالی متعدد زرعی ادویات کافارم نمبر11 میں اندراج ہی نہ کیاتھاجبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں نہ صرف اندراج کیابلکہ موقع پربھاری جعلی زرعی ادویات بھی پکڑی تھیں انکوائری شروع ہونے کے بعد زراعت آفیسر محمدصفدرنے غائب کی جانیوالی جعلی زرعی ادویات تیارکرنے میں ڈالاجانیوالاکیمیکل بازار سے لاکرتھانہ میں رکھ دیا اورپولیس کودرخواست دی کہ اس نے موقع پرغلطی سے فارم نمبر11 پراندراج نہ کیاتھااب اس کومثل میں شامل کیاجائے اس طرح انکوائری آفیسرکوبھی انکوائری میں جوجواب جمع کرایاگیاہے اس میں بھی اس فراڈ اوردونمبری کوغلطی قراردے کرتسلیم کرلیاہے کہ اس نے موقع پرفارم نمبر11 میں اندراج نہ کیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ زراعت آفیسرمحمدصفدر مقامی ہونے کی وجہ سے دونمبرمافیاکی مکمل پشت پناہی کرتاہے اس کے علاقے میں ہرسال کروڑوں روپے کی جعلی زرعی ادویات کادھندہورہاہے جس پروہ کاروائی کرنے کی بجائے خاموش ہے ادھرخفیہ اداروں نے بھی تحقیقات کاآغاز کردیاہے اس سلسلہ میں زراعت آفیسر محمدصفدرنے کہاکہ انکوائری ڈراپ کرانے کابندوبست کرلیاہے افسران کواچھی طرح مطمئن کرلوں گا۔