36وفاقی وصوبائی محکمے میپکو کے ایک ارب سے زائد کے نادہندہ نکلے

36وفاقی وصوبائی محکمے میپکو کے ایک ارب سے زائد کے نادہندہ نکلے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکاری اداروں و محکمو ں نے میپکو کے ایک ارب 15کروڑ46لاکھ روپے دبا لئے ۔میپکو نے نوٹس جاری کردئیے ۔ وصولی آپریشن شروع کرکے کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کرلیا ۔میپکو نے نادہندہ سرکاری اداروں /محکموں سے واجبات وصولی کے لئے آپریشن کرنے کافیصلہ کیاہے۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں اکتوبر 2018 کے اختتام تک وفاقی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

وصوبائی اداروں کے ذمہ ایک ارب 15کروڑ46لاکھ روپے کے واجبات ہیں ۔انتظامیہ نے تمام نادہندہ سرکاری اداروں /محکموں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں کہ وہ اپنے واجبات/بقایاجات مقررہ وقت پر اداکردیں وگرنہ ان کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے ۔ وفاقی اداروں میں موٹروے پولیس کے ذمہ 10لاکھ70ہزارروپے ، موٹروے پٹرولنگ پولیس نے 18لاکھ40ہزارروپے، وزارت قانون 61لاکھ 80ہزارروپے، فوڈ اینڈ لائیوسٹاک 9لاکھ50ہزارروپے، نادرا 3لاکھ90ہزارروپے، انکم ٹیکس 24لاکھ70ہزارروپے، پوسٹل سروسز 6لاکھ90ہزارروپے، پی ڈبلیوڈی 54لاکھ60ہزارروپے، اٹامک انرجی کمیشن 9کروڑ16 لاکھ40ہزارروپے، سول ایوی ایشن اتھارٹی ایک کروڑ51لاکھ80ہزارروپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 22لاکھ 10ہزارروپے، سوئی نادرن گیس 51لاکھ روپے، سٹیٹ لائف انشورنس 6لاکھ80ہزارروپے، پاکستان براڈکاسٹنگ 18لاکھ 50ہزارروپے، پی ٹی وی 29لاکھ 50ہزارروپے، نیشنل بینک 23لاکھ10ہزارروپے، پاک ٹیلی کام سروس 2کروڑ68لاکھ 40ہزارروپے، کنٹونمنٹ بورڈ 60لاکھ 10ہزارروپے اوردیگر اداروں کے ذمہ ایک کروڑ روپے سے زائد واجبات ہیں ۔ صوبائی اداروں/محکموں میں سکارپ کے ذمہ 48لاکھ40ہزارروپے، محکمہ ایری گیشن 2کروڑ12لاکھ 40ہزارروپے، عدالتوں کے ذمہ3کروڑ 58لاکھ روپے، پنجاب ہائی وے 4لاکھ10ہزارروپے، پولیس کے ذمہ 3کروڑ66لاکھ30ہزارروپے، محکمہ جیل ایک کروڑ 95لاکھ روپے، ایگری کلچر35لاکھ40ہزارروپے، محکمہ فوڈ 40لاکھ 20ہزارروپے، محکمہ صحت 51لاکھ10ہزارروپے، پی ایچ ای 19لاکھ90ہزارروپے، سلائین زون11کروڑروپے، سیڈ کارپوریشن 82لاکھ40ہزاروپے ، ایم ڈی اے 60لاکھ روپے، واسا 11کروڑ77لاکھ10ہزارروپے، بی زیڈیوایک کروڑروپے، اسلامیہ یونیورسٹی ایک کروڑ47لاکھ 40ہزارروپے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 17کروڑ 96لاکھ70ہزارروپے، ٹی ایم اے 12کروڑ99 لاکھ20 ۴ہزارروپے اور دیگر صوبائی محکموں کے ذمہ 4کروڑ71لاکھ10ہزارروپے کے واجبات ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر