میپکو ان ایکشن ،30کروڑ کی نادہندہ 4ٹیکسٹائل ملز سیل

میپکو ان ایکشن ،30کروڑ کی نادہندہ 4ٹیکسٹائل ملز سیل

  



ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) ایکسین میپکو کوٹ چھٹہ ممتاز احمدسولنگی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کوٹ چھٹہ کی 4ٹیکسٹائل ملز کو عدم ادائیگی پر سیل کردیا ،ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالغفار ، ایس ڈی او جواد احمداور تھانہ کوٹ چھٹہ کی پولیس بھی موجود تھی ، جن ملز کو سیل کیاگیا ان میں سلیمان سپننگ ملز کے ذمہ میپکوواجبات کی مد میں 11کروڑ 4لاکھ ، ارائیں ٹیکسٹائل ملز 5(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کروڑ 23لاکھ ، ارائیں فائبر ملز 11کروڑ 21لاکھ اور نیوارائیں ملز کے ذمہ 3کروڑ 6لاکھ روپے تھے ، یہ تمام ملز گزشتہ ایک سال سے میپکو کی نادہندہ تھیں جنہیں متعدد بار ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کئے گئے لیکن انہوں نے رقم جمع نہ کرائی جس کی بنیاد پر ان ملزم کو سیل کردیاگیا۔

ملزسیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...