ڈیرہ : کروڑوں کے واجبات ‘ میونسپل کارپوریشن کی واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن منقطع

ڈیرہ : کروڑوں کے واجبات ‘ میونسپل کارپوریشن کی واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)واپڈا کے کرڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کی تمام واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن منقطع کر دیئے جس کے باعث شہر (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں ایکسیئن میپکو ممتاز احمد سولنگی نے بتایا کہ میو نسپل کارپوریشن نے واپڈا کے گزشتہ کئی عرصہ سے 4کروڑ روپے کی نادہندہ ہے جس کے باعث کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں اور جب تک واجبات ادا نہیں کئے جا ئیں گے کنکشن بحال نہیں کئے جا ئیں گے دوسری طرف شہریوں نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کمشنر ڈیرہ طاہر خورشید ،ڈپٹی کمشنر مظہر اقبال مہار اور منتخب اراکین اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے واپڈا اور میو نسپل کارپوریشن کے واجبات کے اس دیرینہ تنازعہ کو حل کر کے فوری طور پر شہر میں پینے کا پانی کی فراہمی کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات دور ہو سکیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...