محکمہ صحت کی جلالپور پیروالا میں کارروائی ‘ میڈیکل سٹور سے نشہ آور ‘ سمگل ادویات برآمد

محکمہ صحت کی جلالپور پیروالا میں کارروائی ‘ میڈیکل سٹور سے نشہ آور ‘ سمگل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)عوامی شکایات پر ڈرگ انسپکٹر کی جلال پور پیروالہ میں کاروائی،نجی میڈیکل اسٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشہ آور اور اسمگل ادویات برآمد،میڈیکل اسٹور مالک کی محکمہ صحت کی ٹیم کو دھمکیاں پولیس آنے پر موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے،جبکہ میڈیکل اسٹور سیل کر دیا گیا ،تفصیل کے مطابق تحصیل جلال پور پیروالہ کی بستی آڈو والا میں قائم میڈیکل اسٹور پر ممنوعہ ادویات کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈرگ انسپکٹر جلال پور پیروالہ عبدالروف ظفر نے ٹیم کے ہمراہ اسٹور پر چھاپہ مار کر بھارے تعداد میں ممنوعہ اور اسمگلڈ ادویات کا اسٹاک برآمد کر لیا ،مزید کاروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا جس پر میڈیکل اسٹور کے مالک سرفراز نے ٹیم کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ،ڈرگ انسپکٹر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس تھانہ سٹی جلال پور پیروالہ موقع پر پہنچی تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے ڈرگ انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ مزید کاروائی کے لئے کیس ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے ڈسٹرکٹ کنٹرول بورڈ کو مزید کاروائی کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔
نشہ آور