اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت تمام وسائل مہیا کرے گی ، چودھری سرور

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت تمام وسائل مہیا کرے گی ، چودھری سرور

  



لاہور(این این آئی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے پر عزم ہے اور اس کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلام ، تعلیم اور سماجی شعبے میں عوامی خدما ت کا معترف ہوں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے انتہاء پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے اسلام کا (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نقطہ نظر پیش کیا اور ان کے پیش کیے گئے بیانیہ کے بعد ہم بیرونی دنیا میں فخر کیساتھ یہ کہنے کے قابل ہوئے کہ اسلام ہر قسم کی انتہاء پسندی اور نفرت سے پاک دین ہے ، کانووکیشن کی صدارت قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے کی، سٹیج پر ان کے ہمراہ حجتہ الاسلام چانسلر آف رضوی اسلامک سائنس یونیورسٹی ایران ڈاکٹر سید محمد حسن وحدتی شبیری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ، ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین ، چیئرمین پنجاب ہاہر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین ، ڈاکٹر محمد اسلم غوری ، خرم نواز گنڈا پور ، ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈاکٹر ہرمن روبوک اور کرنل (ر) محمد احمد موجود تھے ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو اسناد اور گولڈ میڈل دیے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ گورنرپنجاب کی طرف سے منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن میں شرکت پر ان کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ جہاں انتہا پسندی ہو گی وہاں علم نہیں ہو گا، علم سے ہر قسم کی تنگ نظری کا خاتمہ ہوتا ہے،انہوں نے ڈگری پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو کہا کہ اپنی پوری توجہ علم پر مرکوز کریں، ڈگری حاصل کرنا علم کا آنا نہیں یہ دونوں الگ چیزیں ہیں، ڈگری والا علم حقیقی علم کے حصول کی پہلی سیڑھی ہے، اہل علم دوسروں کیلئے آسانیاں بانٹتے ہیں، ان کا وجود دوسروں کیلئے باعث راحت ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے کوششوں کو عبادت سمجھتے ہیں، منہاج یونیورسٹی سالانہ کروڑوں روپے کے وسائل محروم قابل طلبہ و طالبات پر خرچ کرتی ہے،کانووکیشن سے ڈاکٹر حسین محی الدین ، ڈاکٹر اسلم غوری ، ڈاکٹر حسن وحدتی نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کے طلباء دنیا کے مختلف ملکوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت ہمارا امتیاز اور خصوصیت ہے ،ڈگری حاصل کرنا بڑی کامیابی نہیں بلکہ علم حاصل کرنے کے بعد ذمہ دار شہری بننا اصل ہد ف ہے ، منہاج یونیورسٹی عصری علوم کی فراہمی کے ساتھ روحانیت کا بھی مرکز ہے، ڈاکٹر سید حسن وحدتی شبیری نے کہا کہ علامہ اقبال کا شہر لاہور مجھے بہت پسند ہے، انہوں نے کہا پیغمبر اسلام کا پیغام مساوات تھا، یہی مساوات عالم اسلام کی شناخت اور تشخص ہے، ڈاکٹر اسلم غوری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی 21ویں صدی کے تمام علمی، تحقیقی تقاضے پورے کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی اور مختلف فکلیٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی، منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن میں بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال،ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ، ڈاکٹر رفیق بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن، ڈاکٹر زاہد ضیاء، نعیم اقبال، مسٹر ساجد لطیف، محمد عزیر شاہ، مسٹر میجر(ر) عبدالرزاق، محمد سہیل، ثاقب مجید، جمشید اقبال چیمہ، سعدیہ سہیل رانا، شوانہ بشیرایم پی اے، سابق وفاقی سیکرٹری تعلیم قیصر شہزاد، بیرسٹر عامر حسن ،فیصل بٹر، جی ایم ملک،سہیل رضا، شہزاد رسول، حاجی اسحاق،عبدالحفیظ چودھری و دیگر شریک تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم ثمرین نے انجام دئیے۔

چوہدری سرور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...