ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رواں ہفتے کیلئے 4ڈویژن 10سنگل بنچز تشکیل

ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رواں ہفتے کیلئے 4ڈویژن 10سنگل بنچز تشکیل

  



ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویثرن اور10سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

مطابق پہلا ڈویثرن بینچ جسٹس عبادالرحمٰن لودھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ، دوسرا ڈویثرن بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان، تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس صادق محمود خرم اور چوتھا ڈویثرن بینچ جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس فاروق حیدر پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 10 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس شاہد مبین شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...