ماہی گیروں کی بروقت مدد کیلئے ’آس‘ نامی ایپ متعارف

ماہی گیروں کی بروقت مدد کیلئے ’آس‘ نامی ایپ متعارف

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کی جانب سے ماہی گیروں کیلئے آسن (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

(Anytime Anywhere At sea Assistance)نامی موبائل ایپلی کیشن متعارف کی گئی ہے تاکہ انہیں سمندر میں کسی بھی جگہ بر وقت مدد فراہم کی جا سکے۔ ’آس‘ ایپ کشتیوں کی نگرانی کرنے کیلئے بنائی گئی ہے جس کی مدد سے متعلقہ اداروں کو فوری پیغام بھیجا جاسکتا ہے اور سمندر میں ہونیوالی ڈکیتی، بیرونی مداخلت، دھمکی، غیر قانونی ماہی گیری اور دیگر ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔اس ایپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں اردو، سندھی، انگریزی اور بلوچی زبان کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ماہی گیروں کو سمندری حدود یا ساحل پر جہاں انہیں موبائل سگنلز میسر ہوں گے وہاں سے وہ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال سے متعلق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو بروقت اطلاع دیں سکیں گے ۔ ا یپ کے حوالے سے وائس چیف آف نیول وائس ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا تھا ماہی گیروں اور کشتیوں کی حفاظت میری ٹائم سکیورٹی کی ذمہ داری ہے، ایپ کی مدد سے سمندر میں ماہی گیروں کی صورتحال سے آگاہ ہونا آسان ہوگا۔ ’آس‘ آن لائن ایپلیکیشن کشتیوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام ہے جس کے ذریعے ماہی گیروں تک فوری طور پر مدد کے لیے پہنچا جاسکے گا۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سکیورٹی رئیر ایڈ مرل ذکاء الرحمان کا کہنا ہے ایپلی کیشن کی مدد سے پی ایم ایس اے اور پاکستانی نیوی کو کم ترین دورانیہ میں مختلف امدادی کارروائیوں کی صلا حیت حاصل ہوگی۔

آس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...