28نومبر تک کرشنگ شروع نہ ہوئی تو احتجاج کرینگے ، جمشید دستی

28نومبر تک کرشنگ شروع نہ ہوئی تو احتجاج کرینگے ، جمشید دستی

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ ،سپیشل رپورٹر ) پاکستان عوامی راج کے چیئرمین مزدور رہنماء جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتا ہوں حکومت یہودی لابی کو خوش کرنے کے لئے جو بھی یا رسول اللہ ؐکا نعرہ لگا رہے ہیں انہیں گرفتار کر رہی ہے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہیانہوں نے کہا سرزمین پاکستان پر کسی گستاخ کی جگہ نہیں ہے عمران خان کی حکومت نواز شریف کے عبرتناک انجام کو یاد رکھیں غازی ممتاز قادری کو شہید کرنے والے آج ذہنی مریض بن چکے ہیں انہوں نے کہا عمران کان کی حکومت نے یہودی لابی کو خوش کرنے کے لئے آسیہ مسیح کو رہا کیا اب علماء حق کی گرفتاریاں صرف ڈالرز کے حصول کے لئے ہو رہی ہیں مگر اب مغرب ڈالر نہیں دیگا انہوں نے کہا علامہ خادم رضوی کی نظربندی شرمناک فعل ہیفوری رہا کیا جائے ورنہ عمران خان کی حکومت کا انجام بھی عبرتناک ہوگاانہوں نے کہا کہ ایران کے صدر حسن روحانی کے بیان نے عالم اسلام کا دل جیت لیا ہے ایرانی صدر نے کہا اصل شیطان اسرائیل ہے اور وہ سعودی عرب کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں مسلم ممالک کا بلاک بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا مسلمانوں کو فرقہ واریت چھوڑ کر ایک ہو جائیں انہوں نے کہا سعودی فرمارواں آگے آئیں اور ایرانی صدر کی حمایت کریں مسلم ممالک کی اقوام متحدہ ہو اگر مسلمان متحد ہو گئے تو یہودیوں کیفرعوانی اسرائیلی ریاست ختم ہو جائے گیاور عالم اسلام سمیت پوری دنیا میں امن آجائے گاانہوں نے کہا نئے پاکستان کی دعویدار موجودہ حکومت کرپٹ ترین آفیسرز تعینات کر رہی ہے لاہور میں اقتدار عثمان بزدار،علیم خان،چوہدری پرویز الہی اور چوہدری سرور کے درمیان رسہ کشی ہو رہی ہے انہوں نے کہا 28نومبر تک شوگر ملوں نے کرشنگ شروع نا کی تو عوامی راج کسانوں کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کریگیانہون نے کہا جنوبی پنجاب مین نہروں کا پانی بند ہے دریاء خشک ہیں وزیر اعلی کا اپنا ڈیرہ غازی خان ڈوثرن بدتریں خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے مگر اپر پنجاب کی نہریں سارا سال چل رہی ہیں انہون نے کہا عمران خان کی حکومت کا سرائیکی صوبے کا ڈرامہ ناکام ہو گیا ہے سب سیکرٹریٹ کے نام پر فراڈ کیا جارہا ہے پہلے بھی اپر پنجاب کے اآفیسر جنوبی پنجاب میں تعینات ہو کر کرپشن کرتے ہین اب سب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد کرپشن اور بڑھ جائے گی انہوں نے کہا اپنے صوبے کے قیام اور حکومت کے خلاف جلد ہی سائیکل پر ڈیرہ غازی کان،ملتان،رحیم یار خان ،ڈیرہ اسمائیل کان،ٹانک سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کرونگا اوع عوام مین اپنے سوبے اور حکومتی اقدامات کے بارے مین شعور و آگہی پیدا کرونگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...