پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب ‘ کیک کاٹا گیا

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب ‘ کیک کاٹا گیا

  



ملتان(خصو صی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اس پروگرام کی میزبان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب راضیہ رفیق تھیں اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری تعلقات عامہ نفیس انصاری، سٹی صدر ملک نسیم بدر، سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن خالد حنیف لودھی، پی ایل بی کے صوبائی صدر ملک بشیر(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

احمد، مرزا نذیر بیگ، ریاض رضا ، نعیم، مقصود احمد، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین، شبانہ گل، سٹی جنرل سیکرٹری نورین، بیگم بی اے جگر، رشیداں بیگم، ارشاد بی بی، خواجہ عمران، وحید بھٹہ، ملک ارشد، رخسانہ بی بی، ملک اقبال پیپلزپارٹی تھے اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں گے موجودہ حکمرانوں کے 100 روز پلان جھوٹا اور فریب کے سوا کچھ نہیں تھا پوری قوم کو موجودہ حکمرانوں نے سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں دیا پیپلزپارٹی 30 نومبر کو سکھر میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور حکمرانوں کے 100 روزہ پلان کو ہر سطح پر بے نقاب کرے گی موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو اندھیروں کو دھکیلنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یوم تاسیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...