قوم حقیقی لیڈرشپ کے ثمرات سے جلد مستفید ہوگی، جہانزیب کھچی
میلسی(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ابتدائی 100روزہ پلان کے تحت غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
ہوئے اپنے تمام اہداف مقرر کر لیئے ہیں جس کے نتیجے میں بتدریج ملکی ادارے مستحکم ہو رہے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا خواب جلد عملی طور پر تعبیر حاصل کریگا حکومت نے کرپشن کیخلاف ہر سطح پر سخت اقدامات کرتے ہوئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اداروں کی کارکردگی بتدریج بہتر ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور جمود کا شکار خارجہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کا دنیا میں ایک بہتر امیج قائم کر دیا جس کی وجہ سے دنیا کے اہم ترین ممالک نے پاکستان کی پالیسیوں کا بھر پور خیر مقدم کیا اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب ، چین ، متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے دوران پاکستان کو اہم ترین کامیابیاں ملیں انشاء اللہ قوم حقیقی لیڈر شپ کے ثمرات سے جلد ہی مستفید ہو گی انہوں نے کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ پنجاب گذشتہ 5سالوں کے دوران حکومت کی عدم توجہ اور عدم دلچسپی کا شکار رہی اور مذکورہ وزارت میں کوئی وزیر نہ لگایا گیا بلکہ یہ قلمدان سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس رکھا جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال نہایت ابتر رہی پنجاب بھر کے تمام شہروں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار ہو گئی اب ہم نے پنجاب بھر کے بیشتر علاقوں کے دورے مکمل کر لیئے ہیں اور ابتدائی 100 روزہ پلان کے تحت اس سلسلے میں اہداف مقرر کیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نمایاں تبدیلیاں نظر آئیں گی جبکہ چھوٹے شہروں کو بھی سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میلسی کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل مہیا کیئے جائیں گے اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، محمد اسلم خان یوسفزئی، چوہدری خالد حسین، رانا اشفاق خان اور دیگر موجود تھے ۔
جہانزیب کھچی