ملتان سے فیصل آباد کے درمیان چلائی جانیوالی ٹرین میں پہلے روز مسافروں کی تعداد حوصلہ افزاء رہی

ملتان سے فیصل آباد کے درمیان چلائی جانیوالی ٹرین میں پہلے روز مسافروں کی ...

  



ملتان(خصو صی رپورٹر)ملتان سے فیصل آبادکے درمیان چلنے والی 173اپ فیصل آباد ایکسپریس میں باقاعدہ پہلے روزمسافروں کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تعداد بہت حوصلہ افزا رہی،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز ٹرین کے آنے اور جانے کے سفر کو فری قرار دیاگیا تھا گزشتہ روز اتوار کو ٹکٹ کے ساتھ سفر کرنے کا مسافروں کا پہلا روز تھا ،ریلوے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 628نششتوں کی گنجائش تھی جب کہ گزشتہ روز 531مسافروں نے مذکورہ ٹرین پر سفر کیا،ملتان سٹیشن سے 265افراد،خانیوال سے 51،عبدالحکیم سے 73،شور کوٹ سے 85،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک اور گوجرہ سے 62مسافرسوار ہوئے،یوں ٹرین میں نششتوں کی کل تعداد کے حساب سے مسافروں کی تعداد 85فیصد رہی ،ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداود پوتا کا کہنا تھا کہ نئی ٹرین کے پہلے ہی روز 85فیصد مسافروں کا سفر کرنا بڑی حوصلہ افزا بات ہے،امید ہے کہ فیصل آباد ایکسپریس ریلوے ملتان کی کامیاب ٹرین ثابت ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ملتان ڈویژن کی بند ہونے والی دیگر ٹرینیں بھی مرحلہ وار بحال کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر