چوری ‘ ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ‘ پولیس کارروائی زیرو ‘ شہری لاکھوں سے محروم
ملتان ( خبر نگار خصوصی) ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں بدستور جاری ہیں ان وارداتوں میں شہری مسلسل لٹ رہے ہیں جب کہ پولیس کسی بھی واردات کا سراغ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
لگانے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہونے والی ان وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی قیمتی گھریلو سامان کار موٹر سائیکل اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے ہیں پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں تفصیل کے مطابق گلگشت کالونی میں خریداری کے لیے آنے والے شخص فیصل کی کار چوری ہو گئی تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقہ سے اظہر نامی شخص کی پانچ بکریاں اور ٹریکٹر کی بیٹری چرا لی گئی سو فٹی روڈ پر ایک تقریب سے نامعلوم چور سات عدد موبائل فون چرا کر فرار ہو گئے کبوتر منڈی سے تاج محمد اور پل شوالہ سے اسماعیل کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں دولت گیٹ کے علاقہ سے آصف نامی شخص کے گھر سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے کا سامان چوری ہوگیا پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
چوری ڈکیتی