جی آئی ڈی سی ترمیمی ایکٹ معاملات فائنل سٹیج پر ہیں ‘ غیاث پراچہ

جی آئی ڈی سی ترمیمی ایکٹ معاملات فائنل سٹیج پر ہیں ‘ غیاث پراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ جی آئی ڈی سی ترمیمی ایکٹ کے سلسلے میں سیٹلمنٹ ، کلیئرنس ، این او سی اور ریفنڈ کے معاملات فائنل سٹیج پر ہیں اور انشااللہ ایک ماہ کی مدت میں سب بھائیوں کے معاملات مکمل ہو جائیں گے۔ ان میں سے درج ذیل معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ 2600 سی این جی اسٹیشنز کو سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ گیس سپلائی کرتی ہے۔ ان میں سے 2244 اسٹیشنز نے جی آئی ڈی سی سیٹلمنٹ کے لئے ایگریمنٹ سائن کئے۔ ان میں سے 1536 اسٹیشنز نے جی آئی ڈی سی ترمیمی ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے ادائیگیاں کر دی ہیں۔ ان کو این او سی جاری ہو گا۔481 اسٹیشنز نے پہلے ہی سے زائد ادائیگی کی ہوئی ہے۔ ان کو ریفنڈ ملے گا جبکہ 227 اسٹیشنز کے معاملات کچھ بے قاعدگیوں کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔ ان کے ایشوز ریزالو کروا کر ان کو بھی فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ باقی رہ جانے والے اسٹیشنز میں سے 137 اسٹیشنز نے ہم سے اس اسکیم میں شامل ہونے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ہم ان کے ساتھ جلد میٹنگ کریں گے۔ہمیں یقین ہے کہ فائنل سیٹلمنٹ اور کلیئرنس جلد از جلد آپ کو بلوں میں نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔
غیاث پراچہ