اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سمیت چار منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
و اندرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ٗ انٹی نارکوٹکس فورس نے غیر ملکی خاتون سمیت چار سمگلر گرفتار کر لیے ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے ایکشن کر تے ہوئے دبئی اورسعودی عرب کے مسافروں سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن اور کوکین برآمد کر لی۔اے این ایف حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ پرچار مختلف کارروائیاں کیں، دبئی سے آنے والی کینیا کی خاتون ڈیانا کو گرفتار کر کے ہینڈ بیگ میں چھپائی گئی پونے دو کلو کوکین برآمد کر لی ٗ اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر فضل حق کے ہینڈ بیگ سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئین قبضہ میں لے لی۔ سعودی عرب جانے والے مسافرعارف شاہ سے 866 گرام جبکہ زاہد سے ڈیڑھ کلو ہیروئین برآمد کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔